نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ۔ محافظ جاں بحق

0
203

عالم اسلام کے نامور عالم دین مفتی جسٹس محمد تقی عثمانی پر آج کراچی میں قاتلانہ حملہ کیا گیاجس میں وہ بال بال بچ گئے تاہم ان کے محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں اور ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے۔

پاکستانی چینل اے آر وائی کے مطابق کراچی کے نرسری علاقے میں آج مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ ہوئی جس میں ان کا محافظ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اسی زخمی حالت میں ڈرائیور گاڑی اس جگہ سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔

گاڑی میں مفتی تقی عثمانی کی اہلیہ اور ان کے پوتے پوتیاں موجود تھے۔ اس حملہ میں کچھ دیگر افراد کے شہید ہونے کی بھی خبر ہے۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here