وسٹینڈیز کی شرمناک شکست، 45 رن پرسمٹی پوری ٹیم

0
285

ونڈیز کو ٹوئنٹی -20 کی تاریخ کے دوسرے سب سے کم اسکور 45 رن پر آوٹ ہو کر انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹوئنٹی-20 میچ میں 137 رن کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ نے سیم بلگس کی 47 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 87 رنز کی زبردست اننگز اور جورٹ کے 40 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 55 رن کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پر 182 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ اگرچہ انگلینڈ نے ایک وقت اپنے چار وکٹ صرف 32 رن پر گنوا دیئے تھے۔ میزبان ونڈیز کی ٹیم اس کے جواب میں 11.5 اوور میں محض 45 رنز پر سمٹ گئی۔ یہ ٹوئنٹی-20 کی تاریخ کا یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ ونڈیز کی جانب سے شمرون ہٹمایئر اور کارلوس بریتھویٹ نے 10-10 رن بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے دو اوور میں صرف چھ رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ عادل رشید، لیام پلنکٹ،ڈیوڈ ولی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے. انگلینڈ کی کے لئے 47 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 87 رنز کی زبردست اننگز کھیلنے والے بلنگس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here