پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کے ننھے شہزادے کی تصاویرمنظرعام پر

0
225

لندن: شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کے ننھے شہزادے کی تصاور منظرعام پر آگئیں۔

تین روزقبل 6 مئی کو شہزادی میگھن نے ایک خوبصورت اورصحت مند بچے کو جنم دیا تھا بچے کی پیدائش کے بعد شاہی محل مبارکباد کے شور سے گونج اٹھا تھا۔

بچے کی پیدائش کا اعلان  شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔ لوگ ننھے شہزادے کی تصاویر دیکھنے کے لیے بے تاب تھے، تاہم شاہی جوڑے نے روایت کے برخلاف  ننھے شہزادے کی پیدائش کے دو روز بعد اسے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔

شاہی محل میں یہ روایت ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد سینٹ میری اسپتال میں ہی بچے کوعوام کے سامنے لایا جاتا ہے۔

تاہم بچے کی پیدائش سے کچھ عرصہ قبل شاہی محل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میگھن اسپتال میں بچے کو جنم نہیں دیں گی کیونکہ والدین بچے کی پیدائش کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اورنہیں چاہتے کہ بچہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے۔

گزشتہ روز شاہی جوڑے نے سینٹ جارج ہال ان ونڈسر کاسل میں اپنے ننھے شہزادے کی عوام کے سامنے رونمائی کرائی۔ اس موقع پر  سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس شہزادی میگھن مارکل اپنے شوہر کے ہمراہ کھڑی تھیں جب کہ پرنس ہیری نے بچے کو اپنی بانہوں میں تھام رکھا تھا۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here