نالندہ میں 70 سالہ بزرگ سادھو کا پیٹ پیٹ کر قتل

0
263
بہار میں نالندہ ضلع کے سلاو تھانہ علاقہ کے ایک مندر میں بزرگ سادھو کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کرینا گاوں کے شیو مندر میں 70 سالہ سادھو امیش داس کو کل دیر رات بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاو ¿ں والوں نے قاتل رجنیش عرف چھوٹو کو پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کرنے کے بعد پولس کو سونپ دیا۔ امیش داس گزشتہ ڈیڑھ برس سے اس مندر میں پوجا پاٹھ کررہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ امیش داس سے پہلے رام پریت شرن اس مندر میں پجاری تھے۔ دو تین دن پہلے رجنیش نے رام پریت شرن کے ساتھ مار پیٹ کی تھی جس میں پجاری امیش داس نے بیچ بچاو کیا تھا۔ اسی سے ناراض رجنیش نے سادھو کو پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ پولس نے موقع پر قتل میں استعمال کیا گیا گدا برآمد کر کے قاتل رجنیش کو گرفتار کرلیا ہے۔ قاتل کی صرف چار دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے قبول کیا ہے کہ اس نے ہی پجاری کو قتل کیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here