امریکہ چین جیسی طاقتوں نے مقابلے کی فضا قائم کرکے عالمی امن کو تباہ کردیا :جرمن صدر

0
224

جرمنی کے صدر فرینک والٹر اشٹائن مائیر نے دنیا میں عدم استحکام اور جنگ کی صورت حال کا ذمہ دار بڑی عالمی قوتوں امریکہ، روس اور چین کو قرار دیدیا۔

خبر کے مطابق، جرمنی میں میونخ  عالمی سلامتی کانفرنس  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر  نے کہا کہ بڑی طاقتوں امریکہ، چین اور روس نے مقابلے کی فضا قائم کرکے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے جس سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

صدر نے  امریکہ کو دوبارہ عظیم بناؤ مہم پر صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سے ہمسائیوں اور شراکت داروں کے پیسوں پر اپنے ملک کو عظیم  بنایا جائے گا اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا میں انہی ممالک کی پالیسیوں کے باعث نفرتوں کی آگ جل رہی ہے۔

جرمن صدر نے اپنی تقریر میں تین عالمی قوتوں امریکہ، روس اور چین پر عالمی معاملات میں بے جا مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عراق، شام اور افغانستان میں ان بڑی قوتوں کے کردار پر کڑی نکتہ چینی بھی کی اور دنیا کی ان عظیم قوتوں سے عالمی امن میں خلل نہ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here