امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا، مگر پیچھےنہیں ہٹے گا: مائیک پینس

0
128

امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا، مگر موقف پیچھےنہیں ہٹے گا: مائیک پینس
امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ اس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکا کے مفادات اور زندگیوں کے تحفظ کے لیے کمربستہ ہے۔

انھوں نے اسرائیل ایڈووکیسی گروپ کی کرسچئین یونائیٹڈ کانفرنس میں تقریر میں کہا کہ ’’ ایران کو امریکا کے ضبط وتحمل کواس کےعزم کی کمی پر محمول نہیں کرنا چاہیے اور اس ضمن میں کسی مغالطے میں نہیں رہنا چاہیے‘‘۔

انھوں نے واضح کیا کہ ’’ امریکا ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے ، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں،ہم بات سننے کو بھی تیار ہیں لیکن امریکا اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘‘۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here