مسلمان صبر کا دامن نہ چھوڑیں،مساجد اور دعاؤں سے رابطہ استوار کریں : مفتی محمّد اسمٰعیل قاسمی

0
416

مالیگاؤں ۔ 25 نومبر 2018 
ملک میں آئندہ چند مہینوں میں پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں، اس لئے ووٹوں اور اقتدار کے حصول کے لئے کچھ تنظیموں کی جانب سے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

رام مندر کی اٹھنے والی آوازوں اور دکھائی دینے والی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کے مسلمان متفکر ہیں خصوصًا ایودھیا میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے ایک صبر آزما دور سے گذر رہے ہیں۔ ایسے وقتوں میں امن وامان کی بحالی کے لئے لازمی ہے کہ مسلمان صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں نیز ملک میں قیام امن کی کوششوں کو استحکام ملے اور حوصلوں میں یکسانیت پیدا ہوتی رہے اس لئے ملک کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مساجد سے رابطہ استوار رکھیں۔ نیز قیام امن کے لئے دعاؤں کا اہتمام کرتے رہیں۔

ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایک سوال کے جواب میں یہاں کے مالیگاؤں کے اگلے ایم ایل اے اور مقامی جمعیت علماء کے صدر حضرت مولانا مفتی محمّد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے اس طرح کا مشورہ ملک کو مسلمانوں کو دیا۔

 

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here