کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم زیرو‘ کے گیت ’عشق بازی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔اداکار شاہ رخ خان نے آنے والی فلم ’زیرو‘ کے نئے گیت کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔ کنگ خان نے گانے کی ریلیز کا اعلان شاعرانہ انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا راہ میں کر آئے عشق بازی۔
فلم کی مقبولیت کی طرح گیت ’عشق بازی‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تین منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
loading...