امریکی انتہا پسندوں کےخواب کبھی پورے نہیں ہوںگے:ایران

0
778

تہران (جے جے پی )ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے ایران اور ایرانیوں کی توہین کئے جانے کے ردعمل میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایرانی قوم کو تباہ کرنے کا امریکی انتہا پسندوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی قوم کو بار بار دہشت گرد قرار دینا تمام لوگوں سے خصومت کا مظہر ہے جو امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے ایرانی قوم کو نشانہ بنانے کی حقیقی وجہ کو بھی نمایاں کرتا ہے تاہم امریکیوں کو اس بات کو بخوبی جان لینا چاہئے کہ ایرانی قوم کو تباہ کرنے کا امریکی انتہا پسندوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں اپنے ایک توہین آمیز بیان میں ایرانی قوم کو ایک دہشت گرد قوم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر تم توجہ دوگے تو سمجھ لو گے کہ ایرانی قوم ایک دہشت گرد قوم ہے۔

ٹرمپ نے اسی طرح منگل کے روز ایک بیان میں مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد بن سلمان کے ملوث ہونے کے بارے میں سی آئی اے کی تاکید کے باوجود ایران کو یمن میں سعودی عرب کے خلاف نیابتی جنگ کا ذمہ دار قرار دیا اور دعوی کیا کہ ایران علاقے کے ملکوں کے اندرونی امور میں مداخلت کرتا ہے۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here