ہم ہمیشہ افغانستان کے قدم بہ قدم کھڑے رہینگے :ترک وزیرخارجہ چاوش اولو

0
98

 

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔

چاوش اولو 56 ویں میونخ کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ  ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ میں نے صدر غنی کو صدر رجب طیب ایردوان کا سلام پہنچایا۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ “امن صرف افغانیوں کی زیر قیادت  اور میزبانی میں شروع ہونے والے امن مرحلے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ہم اپنے افغان بھائیوں کا ساتھ دینا ہمیشہ جاری رکھیں گے”۔

loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here